رمضان سال میں ایک مرتبہ آتا ہے اور اس میں ہر مسلمان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس ماہ مبارک میں نیک کام کرے اور رحمتیں سمیٹے۔ ماہ رمضان کے روزہ رکھنے کی دعا جو کہ دراصل عربی زبان میں نیت ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔
وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
’’اورمیں نے ماہ رمضان کے کل کے روزے کی نیت کی.‘‘
آپ اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ یہ دعا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ یہ دراصل عربی زبان میں نیت کرنا ہے۔ آپ نیت اپنی زبان میں بھی کر سکتے ہیں جس سے روزہ رکھ سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ عمل کا دار و مدار نیت پر ہی ہوتا ہے۔ لہذا ضروری نہیں کہ آپ کسی اس دعا کو پڑہیں بلکہ آپ اپنی زبان یا دل میں اتنا بھی کہ دیں کہ ” اے میرے اللہ میں نے رمضان کے اس بابرکت مہیئنے کے آج کے روزہ رکھنے کی نیت کی ہے۔ یا اللہ اس روزہ کو اپنے درگاہ میں قبول فرمائیں۔ آمین
نیز سحری کے وقت یہ دعا یا نیت لازمی کریں۔
روزہ رکھنے کی دعا کسی حدیث مبارکہ میں منقول نہیں۔ اصل نیت فرض ہے جو دل کے ارادے کا نام ہے۔ نیت کا مطلب کسی چیز کا پختہ ارادہ کرنا ہے اور اصطلاح شرع میں نیت کا مطلب ہے کسی کام کے کرتے وقت اﷲ تعالیٰ کی اطاعت اور قرب حاصل کرنے کا ارادہ کرنا۔