ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی علامتیں جن کے بارے میں اکثریت پاکستانی نہیں جانتے یہ جنرل نالج کے چھوٹے چھوٹے ایسے سوال ہیں جن کا جواب سب کو معلوم ہونا چاہیے لیکن حیرانگی والی بات تو یہ ہے کہ ہم میں سے بیشتر لوگوں کو ان چیزوں علامتوں کا علم ہی نہیں ہے ۔
پاکستان میں مختلف اشیاء کو قومی علامتوں کا درجہ دیا گیا ہے ۔ جیسا کہ پھولوں سے لے کر دن ، کپڑے ، جانور ، پرندے ، فروٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ پاکستان کی قومی علامتوں کے بارے میں دلچسپ معلومات پیش نظر ہیں ۔
پاکستان کے قومی جانور کا نام مارخور ہے اگر آپ کو اس کے بارے میں مزید جاننا ہے تو یہاں کلک کریں
پاکستان کا قومی نشان ہلال ستارہ ہے
پاکستان کا قومی ترانہ پاک سر زمین
پاکستان کا قومی رنگ سبز اور سفید ہے
پاکستان کا قومی پھل آم ہے
پاکستان کا قومی پرندہ چکور ہے
پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے
پاکستان کا قومی درخت دیودار ہے
پاکستان کا قومی شاعر علامہ اقبال تھے
پاکستان کا قومی دن 23 مارچ ہے
پاکستان کا قومی رہنما قائدِ اعظم محمد علی جناح تھے
پاکستان کا قومی پہاڑ کے ٹو ہے
پاکستان کا قومی ممالیہ جانور ڈولفن ہے
پاکستان کا قومی لباس قمیض شلوار ہے
پاکستان کا قومی پھول چمبیلی ہے
پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس ہے
پاکستان کی قومی زبان اردو ہے
پاکستان کا قومی پرندہ چکور ہے
پاکستان کی قومی سبزی بھنڈی ہے
پاکستان کی قومی مٹھائی گلاب جامن ہے
پاکستان کا قومی دریا ، دریائے سندھ ہے
پاکستانی کی قومی مسجد ، فیصل مسجد ہے