یومِ پاکستان : 23 مارچ کیوں منایا جاتا ہے ، اس دن کی اصل حقیقت
ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک ) آج ہم ایک آزاد مُلک پاکستان میں اپنی مرضی اور مکمل آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ اس کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ اس آزادی کو حاصل کرنے کی شروعات اور جدوجہد کا آغاز کب ہوا اور پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں کتنی ہی زندگیوں کو قربان کرنا پڑا ، نہ جانے کتنی ماوں اور بہنوں کو رُسوا ہونا پڑا ، کتنے بزرگوں اور بیٹوں نے پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے اپنی زندگیوں کو قربان کردیا ۔
آج ہم اسی عنوان پر بات کرنے والے ہیں کہ حصولِ پاکستان کی شروعات کب ہوئی اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کیوں منایا جاتاہے ۔
یومِ پاکستان اس لئے منایا جاتا ہے کہ اس دن مسلمانوں کیلئے ایک الگ آزاد ریاست بنانے کیلئے قرارداد پیش کی گئی ۔ یہ قرارداد مسلم لیگ کی طرف سے 23 مارچ 1940 کو منٹو پارک لاہور (جہاں پر اب مینارِ پاکستان موجود ہے ) میں اپنے ایک جلسہ میں پیش کی گئی تھی جس میں برٹش انڈیا کے شمال مغربی اور مشرق میں مسلمانوں کی اکثریت والے صوبوں کو آزاد خود مختار ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ۔
اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو 23 مارچ 1940 میں پیش کی جانے والی قرارداد میں پاکستان کا کہیں پر بھی ذکر نہیں ملتا کیونکہ مسلم لیگ نے اپنے سالانہ جلسہ جو کہ منٹوپارک میں منعقد کیا اُس میں مسلمانوں کیلئے ایک آزاد ریاست کیلئے قرارداد پیش کی تھی جو کہ پاکستان کی آزادی کے بعد قراردادِ پاکستان کے نام سے جانی جاتی ہے ۔
یہ قرار داد سعد صدیقی اور شاہد عباسی نے مہد عالم کی سالگرہ کے موقع پر پیش کی تھی جسے اکثر شیر بنگال کہا جاتا تھا 23 مارچ کو یہ قرارداد منظور کی گئی تھی اور اس پر پاکستان کے بانی کے دستخط تھے ۔
خیر یہ اجلاس اور آزادی کی جدوجہد کا سلسلہ چلتا رہا اور پھر برِ صغیر پاک و ہند کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا برطانوی منصوبہ کے مطابق ان دو ریاستوں یعنی ہندوستان اور پاکستان کو تقسیم کرنے کا یہ اعلان 3 جون 1947 کو کیا گیا تھا اور پھر اس واقعے میں پاکستان 14 اگست 1947 کو بنا اور 15 اگست والے دن ہندوستان کی آزادی وجود میں آئی ۔
آزادی کا اعلان کیا گیا تو اُس وقت ہندووں اور مسلمانوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا خونریزی کا ماحول پیدا ہوگیا مسلمان ہندووں کو قتل کرنے لگے اور ہندو مسلمانوں کو قتل کرنے لگے نہ جانے کتنے ہی بزرگوں ، نوجوانوں ، ماووں بہنوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا پاکستان کی آزادی حاصل کرنے میں ۔
آج ہم اس دن کو یومِ پاکستان کے نام سے یا پھر قراردادِ پاکستان کے نام سے جانتے ہیں اور اس دن عام تعطیل ہوتی ہے اور مختلف علاقوں میں بارڈر پر فوجی پریڈ منعقد کی جاتی ہے جسے پاکستان کی عام عوام دیکھ کر لُطف اندوز ہوتی ہے ۔ یہ ہے اصل حقیقت کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کیوں منایا جاتا ہے ۔