ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سیاہ کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد تو بہت سے ہیں مگر چند فوائد آج ہم کو بتائیں گے
جگر کے لیے فائدہ مند
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 4 کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے مختلف امراض کا خطرہ 80 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ ان میں جگر کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوجاتے ہیں
دماغی امراض میں کمی
سیاہ کافی آپ کے دماغ میں ڈوپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔
یہ مادہ آپ کے دماغ کو جسم کے مختلف حصوں تک سنگلز بھجنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔
ڈوپامائن میں اضافے سے آپ پارکنسن جیسی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔
اس بیماری کا شکار افراد کے اعصاب سست ہونے لگتے ہیں اور ان کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور ہاتھوں میں تھرتھراہٹ ہونے لگتی ہے۔
کینسر کا امکان کم کرے
ماہرین کے مطابق روزانہ 4 کپ کافی پینے والے افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
کافی جگر کے کینسر سمیت آنت اور جلد کے کینسر کے خطرات میں بھی کمی کرتی ہے۔
ڈپریشن سے نجات
سیاہ کافی پینے سے دماغ سے منفی جذبات پیدا کرنے والے عناصر کم ہوتے ہیں اور ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔
ذہانت میں اضافہ
کافی میں موجود کیفین آپ کے نظامِ ہضم سے خون میں شامل ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ آپ کے دماغ میں پہنچتی ہے۔
وہاں پہنچ کر یہ آپ کے دماغ کے تمام خلیات کو متحرک کرتی ہے نتیجتاً آپ کے موڈ میں تبدیلی آتی ہے اور آپ کی توانائی، ذہنی کارکردگی اور دماغی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔
امراضِ قلب میں کمی
دن میں کافی پینا کچھ وقت چہل قدمی کرنے کے برابر ہے جبکہ یہ فالج اور امراض قلب کے خطرے میں بھی کمی کرتی ہے۔
ذیابیطس کا خطرہ کم کرے
سیاہ کافی آپ میں ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے لیکن اگر آپ اپنی کافی میں کریم اور چینی ملائیں گے تو یہ بے اثر ہوجائے گی۔