ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین اور اداکار احد رضا میر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ڈراما سیریل ’میم سے محبت‘ میں دنانیر اور احد کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، جس کے بعد دونوں کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے فین پیجز بنانا شروع کر دیے اور یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید ان کے درمیان ذاتی تعلقات بھی قائم ہو چکے ہیں۔
ڈرامے کی کامیابی کے بعد دنانیر مبین کو متعدد مواقع پر احد رضا میر کی والدہ ثمرا رضا میر کے ساتھ دیکھا گیا، جس سے افواہوں کو مزید تقویت ملی۔
گزشتہ دنوں دنانیر مبین کو احد رضا میر کی کزن کی شادی کی تقریب میں احد کی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
حال ہی میں ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں دنانیر مبین کو اپنی بہن کے ہمراہ احد رضا میر اور ان کے والدین کے ساتھ اسی خاندانی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ایک صارف نے دنانیر مبین کی خیریت کی دعا مانگی، جب کہ کچھ صارفین نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔