انڈیا میں سلمان خان کی نئی آنیوالی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا کہ جب انہیں فلم کی پیشکش کیلئے سلمان خان کی طرف سے کال آئی تو اُنہوں نے وہ نمبر بلاک کردیا ۔
فلم کی تشہیر کیلئے سلمان خان اور شہناز گل سمیت دیگر اداکار کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں شریک ہوئے ۔
دوران انٹرویو شہناز نے بتایا کہ ‘میں اُس وقت امرتسر گوردوارے میں تھی جب مجھے کسی نامعلوم نمبر سے کال آئی اور میری عادت ہے کہ میں ایسے نمبرز کو بلاک کردیتی ہوں، میں نے اس وقت بھی یہ ہی کیا’۔
اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا ‘اس کے کچھ دیر بعد مجھے میسج آیا کہ سلمان سر مجھے فون کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تصدیق کے لیے میں نے نمبر ایک ایپ پر ڈالا تو معلوم ہوا کہ وہ اصل میں سلمان خان کا ہی نمبر تھا’۔
شہناز نے کہا ‘میں نے فوراً ہی نمبر ان بلاک کیا اور انہیں کال کی، اسی وقت سلمان خان نے مجھے فلم کی پیشکش کی، اور اس طرح میں کسی کا بھائی کسی کی جان کا حصہ بنی’۔
‘بگ باس 13 میں سب سے سستی میں تھی اور سب سے مہنگی بن کر نکلی’
شہناز گل سے جب کپل نے سوال کیا کہ سلمان خان کے شو کا حصہ تھیں ، وہاں کچھ پیسے رہ گئے تھے جو اب ان کی فلم میں بھی آرہی ہیں؟
جواب میں شہناز نے کہا ‘اس میں تو مجھے پیسے ہی بہت کم ملے تھے، سب سے سستی میں ہی تھی اور سب سے مہنگی بن کر نکلی ہوں’۔
Shehnaaz’s POPULARITY & STARDOM Has Always Spoken For Itself ! Its No Doubt That She’s The Most Celebrated & Loved Actress In The Country ( Tn )
SHEHNAAZ’S BOLLYWOOD ENTRY pic.twitter.com/XvlBn209Kl
— SHEHNAAZGILL FC🌟(Fan Account ) (@TarunNaaz) April 16, 2023
شہناز کے جواب پر جہاں کپل نے داد دی وہیں سلمان خان بھی کُھل کر ہنسے۔
واضح رہے کہ شہناز گل بگ باس 13 کی سب سے مقبول امیدوار ثابت ہوئیں، وہ شو کی سیکنڈ رنر اپ تھیں جب کہ اس سیزن کے فرسٹ رنر اپ عاصم ریاض اور فاتح آنجہانی سدھارتھ شکلا تھے۔