ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی ، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنی اور اپنے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ مدینہ منورہ میں لی گئی تصاویر پوسٹ کی ۔
کچھ سال پہلے 2018 میں بھی پاکستان سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک نے اپنی بیوی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی تھی ۔
چند روز پہلے ثانیہ مرزا نے سعودی عرب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنے والد عمران مرزا ، والدہ نسیمہ مرزا ، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کیں ہیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور لکھا ہے کہ الحمداللہ ، اللہ ہماری دُعائیں قبول فرمائے ۔
دوسری جانب لاکھوں صارفین ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کی غیر موجودگی پر پریشان ہوگئے ان میں سے کئی صارفین نے سوال کیا کہ شعیب ملک کہاں ہیں ؟ کیا شعیب ملک آپ کے ساتھ نہیں آئے ۔
اس سے پہلے ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کو دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی ان کے شوہر شعیب ملک شریک نہیں ہوئے تھے ۔ اس کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ گزشتہ سال ثانیہ مراز اور شعیب ملک کی طلاق کے حوالے سے کئی افواہیں سامنے آئی تھیں ۔
یہاں تک کہ بھارتی رپورٹس میں تو یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے شادی کے 12 سال کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان افواہوں کے درمیان انہیں اردو فلکس پر مرزا ملک شو کی میزبانی کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔