ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے حال ہی دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ فل حال مجھے اپنی زندگی میں کسی مرد کے ساتھ کی ضرورت نہیں اگر کوئی اچھا ساتھی ملتا ہے تو اچھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل پر اپنی فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
میزبان چینل نے فلم کا حوالا دیتے ہوئے جنوبی ایشا میں لڑکیوں کی شادی کو دی جانے والے بےجا اہمیت کے حوالے سے سجل علی کے خیالات پوچھے
اس موقع پر سجل علی نے جنوبی ایشا میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے قائم سوچ پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا آپ خود بھی یہ جانتی ہیں ایک لڑکی بغیر شادی کئے ہوئے بھی نامکمل نہیں ہے
سجل علی نے کہا اگر شادی ہوجاتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن اگر نہیں ہوتی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نامکمل ہے
ادکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ایک مکمل شخصیت کی مالک ہے
ادکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کو شادی کے نام پر ایک باکس میں قید نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی ان پر زور دینا چاہیئے کہ بس عمر ہوگئی ہے یا تعلیم مکمل ہوگئی ہے تو شادی کرلو
ادکارہ سجل علی نے کہا کہ لڑکیوں کو اس بات کی آزادی دینی چاہئے کہ جب انہیں خود کو محسوس ہو کہ اسے کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے تو تب شادی کی جائے۔
ادکارہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی مکمل کرنے کے لئے فی الحال کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں یہ ویسے بھی مکمل ہے لیکن اگر مستقبل میں کسی کا ساتھ ملتا ہے تو بہت اچھی بات ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔