ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) 1998 میں ریلیز ہوئی بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں چھوٹے سردار کا کردار نبھانے والے اداکار پرزان دستور نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
پرزان کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں شاہ رخ خان سیاہ شرٹ اور سیاہ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جب کہ پرزان نے سیاہ کوٹ کے ساتھ مہرون رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔
اگلی تصویر ماضی کی ہے جو کہ فلم کے سیٹ پر لی گئی تھی جس میں بالی وڈ کنگ نے پرزان کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CoEub2_SpMG/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8f985398-9609-423d-8bbf-dc5f0f4219bf
پرزان نے کیپشن میں لکھا کہ ‘پرزان کی پٹھان سے ملاقات’۔
خیال رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا۔
پرزان اب شادی شدہ ہیں جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ اکثر تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
پرزان کی کچھ دیگر تصاویر ملاحظہ کیجیے:
https://www.instagram.com/p/CZ7BInyMvpA/?utm_source=ig_embed&ig_rid=0f66a5f7-1cd5-4941-a09e-f5a32a7099d8
https://www.instagram.com/reel/CoHQCi5owud/?utm_source=ig_embed&ig_rid=b4631e27-f515-49d1-81f2-fa30001575f2