menu icon

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا اعزاز ، اتنے کم وقت میں کتنی کمائی کر لی سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ؟

فلم کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1980 سے قبل بنائی گئی پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس کی ہدایات بلال لاشاری نے دی ہیں جو نئی فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

 

پرانی فلم میں سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی، آسیہ عالیہ بیگم اور کیفی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا تھا اور اس کی ہدایات یونس ملک نے دی تھیں اور اسے سرور بھٹی نے پروڈیوس کیا تھا۔

 

جبکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں فواد خان نے ’مولا جٹ‘، حمزہ علی عباسی نے’نوری نتھ’، ماہرہ خان نے’مکھو جٹ’ جب کہ حمیمہ ملک نے ’دارو‘ کا کردار ادا کیا ہے

 

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

 

فلم کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جسے اپنے ملک کے مقابلے بیرون ممالک کی زیادہ اسکرینز پر دکھایا گیا تھا۔

 

انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر تصدیق کی گئی کہ فلم نے دنیا بھر سے ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

View this post on Instagram

A post shared by The Legend of Maula Jatt (@maulajattofficial)

 

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں