menu icon

ایپل کے بانی کے زیر استعمال سینڈل کتنے کروڑ میں نیلام ہوا ؟

بانی اسٹیو جابز کے زیرِاستعمال رہنے والی پرانی چپل دو لاکھ 18 ہزار ڈالرزمیں نیلام ہو گئی ہے
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ چپل 1970 کی دہائی میں اسٹیو جابز کے زیرِ استعمال رہی تھی جسے بولی کیلئے پیش کیا گیا ۔ نیلام گھر جولینز آکشن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ مسلسل استعمال کی وجہ سے اس چپل کے اندرونی تلے کے اوپر اسٹیو جابز کے پیروں کے نقش موجود ہیں۔ سینڈل پر گہرے نشان ان کے برسوں اسٹیو جابز کے زیر استعمال ہونے کا پتا دیتے ہیں۔جولینز آکشن کا کہنا ہے کہ انہیں توقع تھی کہ سینڈل کی اس جوڑی کی بولی 60 ہزار ڈالر تک لگے گی لیکن این ایف ٹی کےساتھ یہ دو لاکھ 18 ہزار 750 ڈالر جو کہ پاکستانی 4 کروڑ 88 لاکھ میں فروخت ہوئے ہیں۔ نیلام گھر نے سینڈل کےخریدار کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ 1976 میں اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس آلٹس میں اسٹیو جابز کے آبائی مکان سے مشترکہ طور پر ایپل کمپنی کا آغاز کیا تھا۔ 2013 میں لاس آلٹس ہسٹوریکل کمیشن نے اس عمارت کو تاریخی مقام قرار دیا تھا۔اسٹیو جابز سال 2011 میں لبلبے کے سرطان کے باعث انتقال کرگئے تھے انہیں ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا میں انقلابی تبدیلیاں لانے والی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں