یوٹیوب پر اپلوڈ کی جانے والی سب سے پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی۔
ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اس وقت دنیا بھر کے میں مقبول ترین پلیٹ فارم کا درجہ رکھتا ہے۔ روزانہ لاکھوں کی تعداد میں ویڈیوز اپلوڈ ہوتی ہیں۔ 14 فروری 2005 سے لے کر اب تک اس ویب سائٹ پر کروڑوں ویڈیوز اپلوڈ ہو چکی ہیں۔
یوٹیوب شائقین کے لیے یقیناً یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہو گی کہ یوٹیوب پر اپلوڈ کی جانے والی سب سے پہلے ویڈیو دراصل ایک 18 سیکنڈز کی شارٹ ویڈیو تھی۔ یوں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم اس وقت یوٹیوب شارٹس تک جو پہنچا ہے اس کی ابتداء بھی ایسی ہی ویڈیوز سے ہوئی تھی۔
یوٹیوب کے انسٹاگرام ہینڈل سے اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا ہے۔ جس میں کیپشن دیا گیا ہے کہ کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والی سب سے پہلے ویڈیو تھی؟
واضح رہے کہ یہ ویڈیو یوٹیوب کے بانی جاوید کریم نے اپلوڈ کی تھی اور اس کا عنوان رکھا تھا “می ایٹ دا زو”۔ جاوید کریم، چاڈ ہیڈلے اور اسٹیو جین یوٹیوب کے مشترکہ بانی تھے۔ تاہم بعد میں اسے گوگل نے ایک ارب پینسٹھ کروڑ ڈالرز میں خرید لیا تھا۔