اگر آپ بھی موبائل سے گھر بیٹھے پیسے کمانے کا طریقہ تلاش کررہے ہیں تو آج آپ کی تلاش ختم ہوئی ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھر بیٹھے موبائل سے آن لائن ارننگ کیسے کرسکتے ہیں ۔
پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس وقت جتنی بھی آمدنی ہو کم ہے کیونکہ ایک نارمل گھرکو چلانے کیلئے بھی کم سے کم 60 سے 70 ہزار ماہانہ آمدنی کی ضرورت ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ پاکستان میں نارمل سیلری یا آمدنی کی بات کریں تو 25 سے 30 ہزار روپے ماہانہ ہے جس میں گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔
آپ کے پاس زیادہ تعلیم نہیں ہے اور موبائل فون موجود ہے تو آپ گھر بیٹھے ماہانہ اچھی آنلائن ارننگ کرسکتے ہیں ۔ جو کام آپ کو آج ہم بتانے جارہے ہیں اگر یہ کام کرتے ہیں تو آپ زیادہ نہیں تو کم سے کم 30 ڈالرز روزانہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے کما سکتے ہیں ۔
یہ کام ابھی کچھ پاکستانی ہی کر رہے ہیں اگر آپ آج شروع کرتے ہیں تو اچھی کمائی کرسکتے ہیں فائیور (فری لانسنگ) ویب سائٹ پر یہ سروس بہت زیادہ سیل ہورہی ہے اس کو بولتے ہیں سٹریٹ فوڈ ویڈیوز یعنی کہ آپ کو بازار میں بننے والے فوڈ جیسے کہ تکہ کباب ، کڑاہی ، اور جو بھی آپ کے علاقہ میں مشہور کھانے بنانے والے ہیں ان کی ویڈیوز بنا کر آپ سیل کرسکتے ہیں ۔
نیچے دی گئی تصویر کو ملاحظہ فرمائیں اس میں آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کام کیا کرنا ہے ۔
موبائل فون آپ کے پاس پہلے سے موجود ہے آپ اسی موبائل کا استعمال کرکے یہ ویڈیوز بنا کر فائیور پر سیل کرسکتے ہیں۔
بے شمار انٹرنیشنل یوٹیوبرز ہیں جن کو سٹریٹ فوڈز ویڈیوز کی ضرورت ہوتی ہے وہ اپنے یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے کیلئے لوگوں کو پیسے دے کر ویڈیوز بنواتے ہیں اور اپنے چینل پر اپلوڈ کرتے ہیں ۔
ویسے بھی آپ کو کام سے غرض ہونی چاہیے آپ ڈالرز کمائیں آپ کو اس سے کوئی سرو کار نہیں ہے کہ کون اور کیوں بنواتا ہے وہ ان کا مسئلہ ہے ۔