پاکستان کے حالات اور مہنگائی کو دیکھتے ہوئے لوگ آن لائن فیلڈ کی طرف تیزی سے آ رہے ہیں اور آن لائن ارننگ کے ذرائع تلاش کررہے ہیں ایسے میں یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ سرِ فہرست میں آتا ہے ۔
پارٹ ٹائم جاب یا گھر بیٹھے آن لائن کام کرنے کے خواہش مند حضرات کیلئے یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے کیونکہ اس کیلئے تعلیم ، عمر ، مذہب ، ذات پات کی کوئی قید نہیں ہے آپ کہیں سے بھی بیٹھ کر یوٹیوب چینل شروع کرسکتے ہیں ۔
یوٹیوب اصل میں ایک ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے جہاں پر دُنیا بھر سے لوگ روزانہ کی بنیاد پر ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں ان میں سے کئی لوگ اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں اور کئی لوگ یوٹیوب سے گھر بیٹھے پیسے کمانے کیلئے ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں ۔
یوٹیوب ایک فری ویب سائٹ ہے جہاں پر آپ اپنا چینل بنا کر کسی بھی قسم کی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں اس کیلئے آپ کو کسی کو بھی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
اکثر نئے لوگوں کے ذہن میں یہ بات پتہ نہیں کہاں سے آگئی ہے کہ اُن کو لگتا ہے شائد یوٹیوب چینل بنانے کیلئے لائسنس لینا پڑتا ہے اور اس کیلئے کہیں پر رجسٹریشن کروانا پڑتی ہے جیسے کہ دوسرے ٹی وی چینل بنانے کیلئے پیمرا وغیرہ سے لائسنس لینا پڑتا ہے ۔
یوٹیوب پر چینل بالکل فری بنتا ہے اس کیلئے آپ کو کسی بھی قسم کی کوئی رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی آپ کو یوٹیوب چینل بنانے کیلئے کوئی لائسنس لینا پڑتا ہے یوٹیوب چینل بالکل مفت میں بنتا ہے ۔
دیکھیں ٹیکنالوجی دن بہ دن جدید اور ایڈوانس ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کے کام کرنے کا طریقہ بھی تبدیل ہوتا جارہا ہے اگر ہم بات کریں کہ دُنیا میں لوگ یوٹیوب کا استعمال کرکے ماہانہ لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں تو یہ بات بالکل حقیقت ہے ۔
یوٹیوب چینل کیوں بنانا چاہیے ؟ یوٹیوب چینل اس لئے بنانا چاہیے کیونکہ انٹرنیٹ سے گھر بیٹھے پیسے کمانے کا یہ ہی آسان طریقہ ہے اس میں نہ تو تعلیم یا ڈگری کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ آپ کی عمر کی کوئی قید ہے آپ جس بھی عمر کے ہیں اور کہیں بھی رہتے ہیں شہر یا گاوں میں آپ اپنا یوٹیوب چینل شروع کرکے انٹرنیٹ سے پیسے کما سکتے ہیں اور خوشحال زندگی بسر کرسکتے ہیں ۔
اس وقت پوری دُنیا کے مشہور لوگ جیسے کہ فلمسٹارز ، نیوز اینکرز ، بزنس مین ہر کوئی یوٹیوب کی پاور اور ویلیو کو سمجھ چُکے ہیں اور ہر کوئی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا کر لاکھوں روپے کما رہا ہے ۔
آپ پاکستانی نیوز اینکرز ، تجزیہ نگار ، ڈاکٹرز ، کرکٹرز، فلمسٹار اداکار وغیرہ کو ہی دیکھ لیں ان سب نے اپنا اپنا چینل بنایا ہوا ہے اور یوٹیوب سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔
اگر آپ کم پڑھے لکھے ہیں ، بے روزگار ہیں ، یا پھر پارٹ ٹائم کام کی تلاش میں ہیں تو آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ آپ اپنا خود کا یوٹیوب چینل بنائیں اور گھر بیٹھے اپنا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں یوٹیوب سے آسان پیسے کمانے کا اور اپنی بات لوگوں تک پہنچانے کا اور کوئی طریقہ نہیں ہے ۔
یوٹیوب چینل اس لئے بنانا ضروری ہے کیونکہ جو مُلکی حالات چل رہے ہیں ایسی صورت میں ایک نارمل تعلیم یافتہ انسان کی ماہانہ سیلری کی بات کریں تو پاکستان میں صرف 20 ہزار سے 25 ہزار یا پھر 30 سے 35 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ ملتی ہے جس سے پاکستان میں گھر چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔
یوٹیوب چینل بنانا انتہائی آسان کام ہے اس کیلئے آپ کو صرف ایک عدد جی میل اکاونٹ جس کو آپ گوگل اکاونٹ بھی کہتے ہیں چاہیے ہوتا ہے اس کی مدد سے آپ اپنا ایک بالکل مفت میں یوٹیوب چینل بناسکتے ہیں ۔
یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ آپ یوٹیوب پر ہی سرچ کرسکتے ہیں یوٹیوب پر سرچ کریں کہ یوٹیوب چینل کیسے بناتے ہیں آپ کو بے شمار ویڈیوز مل جائیں گی ان میں سے کسی ایک ویڈیو کو دیکھ کر اپنا یوٹیوب چینل بنا لیں ۔
اپنے موبائل نمبر سے اپنے یوٹیوب چینل کو ویریفائی ضرور کریں تاکہ آپ 15 منٹ سے زائد کی ویڈیوز اپلوڈ کرسکیں اور اپنے ڈیزائن کردہ تھمبنیل ڈیزائن اپلوڈ کرسکیں اور ساتھ ہی ساتھ آپ اپنے چینل پر لائیو سٹریمنگ بھی کرسکیں ۔
یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کا طریقہ بھی آپ یوٹیوب سے ہی مفت میں سیکھ سکتے ہیں آپ یوٹیوب پر سرچ کریں کہ یوٹیوب پر ویڈیو کیسے اپلوڈ کرتے ہیں طریقہ آپ کو مل جائے گا اس طریقے کے مطابق آپ اپنی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں ۔
یہ سب کچھ آپ کے اوپر ہے کہ آپ یوٹیوب پر کیسی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں یوٹیوب پر بے شمار قسم کی ویڈیوز موجود ہیں جیسے کہ لوگ کوکنگ کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کر رہے ہیں ، گیم کھلتے ہوئے کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں ، ایسے ہی ولاگ ویڈیوز ، ٹٹوریل ویڈیوز، بائیو گرافی ، ایجوکیشنل ، پرینک ویڈیوز، فنی ، ویڈیوز وغیرہ بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں یہ سب کچھ آپ کے اوپر ہے کہ جو آپ کو شوق ہے اور جو آپ آسانی سے ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرسکتے ہیں وہ ویڈیو بنا کر اپلوڈ کریں یہاں پر کوئی پابندی نہیں ہے کہ آپ یوٹیوب کی مرضی کے مطابق ہی ویڈیوز بناسکتے ہیں ۔
یوٹیوب سے پیسے کمانے کا جو آفیشل طریقہ ہے وہ ہے یوٹیوب پارٹنر پروگرام یعنی ان کا مونیٹائزیشن پروگرام جس میں آپ اپنا چینل بناتے ہیں یوٹیوب پر ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں یوٹیوب کی پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن حاصل کرنے کیلئے اُن کا ایک ٹارگٹ پورا کرنا ہوتا ہے جو کہ 4000 گھنٹہ واچ ٹائم اور 1000 سبسکرائبرز ایک سال کے دورانیہ میں مکمل کرنا ہوتا ہے اس کے بعد آپ مونیٹائزیشن پروگرام کیلئے اپلائی کرتے ہیں اور یوٹیوب ٹیم آپ کا چینل چیک کرتی ہے اور اگر آپ نے اُن کے مطابق کام کیا ہے یعنی ویڈیوز خود کی بنائی ہیں تو آپ کا چینل مونیٹائز ہوجاتا ہے ۔
جب یوٹیوب پر آپ کا چینل مونیٹائز ہوجاتا ہے تو آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات چلتے ہیں اور ان اشتہارات کیلئے ایڈورٹائزر یوٹیوب والوں کو پیسے ادا کرتے ہیں چونکہ یوٹیوب پر ویڈیوز ہم بنا کر اپنے چینل پر اپلوڈ کررہے ہیں تو ایسے میں ہماری ویڈیوز پر جو اشتہارات چلتے ہیں یوٹیوب ان کا 55 فیصد ہمیں کمائی کی صورت میں ادا کرتا ہے اور باقی کا 45 فیصد یوٹیوب خود اپنے پاس رکھتا ہے کیونکہ ویب سائٹ یوٹیوب والوں کی ہے اور ایڈورٹائزرز یوٹیوب والوں کو پیسے ادا کرتے ہیں تو یوٹیوب ہماری ویڈیوز پر اشتہارات چلاتا ہے جس کے بدلے میں وہ ہمیں کمائی دیتا ہے ۔
یوٹیوب کی کمائی پاکستان میں پہلے تو ویسٹرن یونین کے ذریعے وصول کی جاتی تھی اب بھی کچھ پرانے چینلز والوں کو ویسٹرن یونین کے ذریعے کمائی مل رہی ہے لیکن یوٹیوب پر اُن کی نئی پالیسی کے مطابق جو بھی نئے چینل مونیٹائز ہو رہے ہیں ان کو گوگل ایڈسینس کے ساتھ اپنا پاکستانی بینک اکاونٹ لنک کرنا ہوتا ہے تو یوٹیوب آپ کی کمائی ہوئی رقم آپ کے پاکستانی بینک میں ڈائریکٹ بھیجتے ہیں۔
یوٹیوب ہر ماہ کی 21 یا 22 تاریخ کو آپ کی کمائی ہوئی رقم آپ کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرتا ہے جو کہ پاکستان میں آپ کے اکاونٹ میں آنے میں ہوسکتا ہے کچھ دن لگ جائیں ۔
یوٹیوب سے آپ کو پاکستان میں کم سے کم 100 ڈالرز ماہانہ کمائی ملتی ہے اس سے زیادہ جتنی بھی ہو آپ ہر ماہ نکلوا سکتے ہیں لیکن کم سے کم 100 ڈالرز ماہانہ آپ کو مکمل کرنے ہوتے ہیں پھر جاکر آپ کو یوٹیوب سے پیسے ملتے ہیں ۔