فری لانسنگ کے بارے میں جاننے سے پہلے سمجھ لیں کہ اگر ہم انٹرنیٹ سے آن لائن ارننگ جلدی کرنے کی بات کریں یا جلدی گھر بیٹھے پیسے کمانے کا طریقہ بولیں تو فری لانسنگ اس میں سرِ فہرست آتا ہے ۔ فری لانسنگ کیا ہے فری لانسنگ سے پیسے کیسے کما سکتے ہیں یہ سب کچھ آپ کو سمجھ آ جائے گی ۔
اس وقت تقریباً ہر پاکستانی کے پاس سمارٹ فون موجود ہے اور اکثریت یوٹیوب پر اپنا وقت پاس کرنے کیلئے بھی جاتے ہیں ان میں سے کئی ایسے ہیں جو کہ اپنی زندگی میں پیدا ہی وقت برباد کرنے کیلئے ہوئے ہیں تو وہ لوگ صرف یوٹیوب پر فلمیں گانے دیکھتے ہیں اور وقت برباد کرکے سو جاتے ہیں اگلے دن پھر سے وہی روٹین ہوتی ہے لیکن ان میں سے کئی ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور اس سے فائدہ اُٹھانا سیکھا ہے انہوں نے یوٹیوب کو فری کی تعلیم دینے والی یونیورسٹی سمجھ کر یہاں سے بے شمار ٹیکنیکل پروفیشنل سکلز سیکھی ہیں اور پھر ان سکلز کا استعمال کرکے آج گھر بیٹھے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔
فری لانسنگ کی طرف یا آن لائن ارننگ کی طرف لوگوں کا رجحان کورونا کی وبا 2021 میں ہوا جب پوری دنیا میں لاک ڈان شروع ہوا پاکستان میں لاک ڈان کی وجہ سے لوگ گھروں میں فارغ بیٹھے تھے تو لوگوں نے یوٹیوب پر سرچ کرنا شروع کر دیا کہ گھر بیٹھے پیسے کیسے کمائیں تو ایسے حالات میں پاکستانیوں کی اکثریت آن لائن ارننگ فری لانسنگ کی طرف متوجہ ہوئی اور جنہوں نے 2021 میں شروع کیا تھا آج وہ ماشااللہ سے انٹرنیٹ سے گھر بیٹھے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔
فری لانسنگ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں آپ کسی کے ماتحت نہیں ہوتے یعنی کسی کے ملازم نہیں ہوتے اپنی مرضی کے مطابق اپنے فارغ وقت میں آپ لوگوں کو اپنی سکلز یعنی سروس آفر کرکے اس سے پیسے کماتے ہیں تو اس پورے عمل کو فری لانسنگ کہتے ہیں ۔
فری لانسنگ کو مزید آسان بنا کر آپ کو سمجھاتے ہیں دیکھیں فری لانسنگ ایک طریقہ ہے پیسے کمانے کا اس میں ہوتا کیا ہے آپ اپنے گھر بیٹھے اپنے مُلک میں یا پھر پوری دُنیا میں سے آن لائن انٹرنیٹ کے ذریعے کسٹمرز حاصل کرتے ہیں اور اُن کو اُن کی ڈیمانڈ کے مطابق کام کرکے دیتے ہیں اور اس کے بدلے میں آپ ڈالرز چارج کرتے ہیں ۔
مثال کے طور پر اگر آپ کنٹیٹ رائیٹر (آرٹیکل رائیٹر) ہیں تو آپ انٹرنیٹ پر مختلف فری لانسنگ ویب سائیٹس ہیں اُن پر جاکر اپنا فری لانسر اکاونٹ بناتے ہیں اور پھر اپنی آرٹیکل رائیٹنگ کی سروس آفر کرتے ہیں تو اگر کسی کو بھی آپ کی آفر یعنی سروس پسند آتی ہے تو وہ آپ کو آرڈر دے گا کہ اُس کو فلاں ٹاپک (موضوع) پر آرٹیکل لکھ کر دیں آپ اس کسٹمر کی ڈیمانڈ کے مطابق آرٹیکل لکھ کر اسے دیں گے تو اس کے بدلے میں آپ نے جو بھی قیمت طے کی ہوتی ہے وہ آپ کو مل جائے گی ۔
فری لانسنگ کیلئے ضروری نہیں ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر ہی ہوتی ہے اگر آپ چاہو تو آپ اپنے لوکل ایریا مارکیٹ میں جائیں وہاں سے کام لے کر آئیں اور گھر بیٹھ کر وہ کام مکمل کرکے دو بارہ اُن کو فراہم کر دیں تو یہ بھی ایک طرح کی فری لانسنگ ہی ہے ۔
فری لانسنگ کو اور آسان بنا کر سمجھاوں تو جناب آپ اپنے فری وقت میں لوگوں کو اپنی سروس آفر کرکے اس کے بدلے جو کمائی کرتے ہیں اسی کو فری لانسنگ کہتے ہیں ۔
فری لانسنگ کے حوالے سے اکثر لوگوں کے ذہن میں کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں کہ فری لانسنگ سے مراد ہے فائیور سے پیسے کمانا یا اپ ورک سے پیسے کمانا یا پھر دوسری فری لانسنگ ویب سائیٹس سے پیسے کمانا لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے فری لانسنگ آپ فیس بک کے ذریعے بھی کرسکتے ہیں فری لانسنگ آپ چاہو تو پاکستانی ویب سائیٹ او ایل ایکس کے زریعے بھی کرسکتے ہیں فری لانسنگ آپ چاہو تو لنکڈ ان کے ذریعے بھی کرسکتے ہیں ۔
تو فری لانسنگ کے لئے آپ کے پاس کو مخصوص جگہ مارکیٹ ایریا نہیں ہے بلکہ پوری دُنیا آپ کی کسٹمر ہے اور پوری دنیا میں انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے فری لانسنگ کرسکتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ارننگ یعنی ڈالر کما سکتے ہیں ۔
fiverr.com
upwork.com
guru.com
freelancer.com
peopleperhour.com
legiit.com
seoclerks.com
فری لانسنگ کیلئے بہترین سکلز کونسی ہیں اس کا تعین کرنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ دیکھیں بے شمار سکلز ہیں جیسا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن ، ویڈیو ایڈیٹنگ ، ویڈیو انیمیشن ، گرافک ڈیزائننگ ، ویب ڈویلپمنٹ ، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ ، ٹرانسلیشن ، ویب ڈیزائننگ ، کاپی رائیٹنگ ہے ، کنٹینٹ رائیٹنگ ہے بے شمار سکلز ہیں اور ہر سکل اپنی جگہ اور اپنی مارکیٹ میں ویلیو ایبل ہے اس کی اپنی ہی ڈیمانڈ ہے ہم یہاں پر کسی بھی سکل کو کم یا ایک دوسرے سے بہتر نہیں کہہ سکتے ہر بندے کی اپنی سوچ ہوتی ہے ہر بندے کا اپنا معیار ہوتا ہے ہر بندے کا اپنا تجربہ ہوتا ہے تو یہاں پر سکلز کوئی سی بھی ہو کام چل جاتا ہے حتی کہ اگر آپ کو بیسک مائیکروسافٹ آفس کا ورڈ ، ایکسل اور پاور پوائنٹ بھی اچھے سے استعمال کرنا آتا ہے تو آپ ان کی مدد سے بھی گھر بیٹھے آن لائن ارننگ کرسکتے ہیں یعنی آپ فری لانسنگ کرسکتے ہیں ۔
تو سکلز آپ کوئی سی بھی سیکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ کنفیوز ہیں پریشان ہوں رہے ہیں تو ہم آپ کی مدد کردیتے ہیں کہ اگر آپ نئے ہیں اور آپ کو سکل سیکھنی ہے تو آپ نیچے درج ذیل سکلز میں سے دیکھیں جو آپ کے دل کو اچھی لگے ان میں سے کوئی ایک سیکھ لیں
ویڈیو ایڈیٹنگ
ویڈیو اینیمیشن
ٹرانسلیشن
کاپی رائیٹنگ
کنٹینٹ رائیٹنگ
ویب ڈیزائننگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ
ان سکلز کو یوٹیوب پر جا کر سرچ کریں ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں اور پھر ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں جو آپ کے دل کو اچھا لگے کہ یہ کام میں آسانی سے کرسکتا ہوں یا کرسکتی ہوں وہی کام سلیکٹ کریں اور پھر مزید اس کے بارے میں سرچ کریں اور یوٹیوب سے ہی اس کا مکمل فری کورس دیکھیں سیکھیں کچھ نوٹس بنائیں اور پھر پریکٹس کریں تاکہ آپ نے جو کام سیکھا ہے وہ اچھے طریقے سے سمجھ آجائے اور بعد میں آپ اپنے کسٹمرز کو کام کرکے دے سکیں ۔
دیکھیں فری لانسنگ کیلئے کوئی ڈگری مقرر نہیں کی گئی کہ ڈگری یافتہ لوگ ہی فری لانسنگ سے پیسے کما سکتے ہیں فری لانسنگ کیلئے دو سب سے ضروری اور اہم چیزیں جو کہ اگر کسی کم پڑھے لکھے بندے کے پاس بھی ہیں تو بھی وہ فری لانسنگ کے ذریعے اچھی آمدنی حاصل کرسکتا ہے ۔
سکلز اور کمیونیکیشن سکلز (بات کرنے کا سلیقہ) یعنی کہ ڈیل کرنے کا طریقہ اگر کسی بھی شخص کو آتا ہے مزید آسان الفاظ میں بات کریں تو جس بندے کو کسٹمر کو شیشے میں اُتارنا آتا ہے وہ فری لانسنگ کرسکتا ہے وہ مارکیٹنگ کے حوالے سے ایک بات مشہور ہے کہ اصل مارکیٹر وہ ہوتا ہے جو کہ گنجے کو بھی کنگا بیچ دے یعنی جس کے سر کے بال ہی نہیں ہیں اسے بھی بال سنوارنے کا لالچ دے کر کنگا سیل کرنے والا ہی اصل مارکیٹنگ والا بندہ ہوتا ہے ۔ تو ایسے ہی اگر آپ کو کسٹمرز ڈیل کرنا آتے ہیں اور آپ کے پاس سکلز بھی موجود ہیں تو پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے آپ فری لانسنگ کرسکتے ہیں ۔
یہاں پر کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ آپ پرائمری پاس ہو یا مڈل پاس ہو ، میٹرک پاس ہو یا پھر ایف اے پاس ہو ، بی اے کر رکھا ہے یا پھر ایم اے کی ڈگری ہے تعلیم ، عمر ، جگہ اور وقت کی کوئی قید نہیں ہے آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ، کسی بھی جگہ سے یا کسی بھی عمر کے ہیں یہ فرق نہیں پڑتا آپ گھر بیٹھے فری لانسنگ کرسکتے ہیں ۔
دیکھیں اگر ہم انٹرنیشنل فری لانس ویب سائیٹ مارکیٹ کی بات کریں تو وہاں پر انٹرنیشنل کسٹمرز ہوتے ہیں اور انٹرنیشنل کسٹمرز کی زیادہ تر پوری دُنیا میں بولی جانے والی زبان ’انگلش‘ ہی ہے اور زیادہ تر لوگ وہاں پر آکر انگلش میں ہی بات کرتے ہیں تو اس لئے انگلش کو سمجھنا ضروری ہے ۔
اگر آپ نے نوٹ کیا ہو تو میں نےاوپر لفظ استعمال کیا ہے ’انگلش کو سمجھنا ضروری ہے‘ میں نے سمجھنے کی بات کی ہے بولنے کی بات نہیں کی سمجھنا اس لئے ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ آپ کا کسٹمر آپ سے کس بارے میں بات کررہا ہے یا اس کی کام کے بارے میں کیا ڈیمانڈ ہے اس کی باتوں کو سمجھ کر آپ اپنا جواب انگلش میں دینے کیلئے ’گوگل ٹرانسلیٹر‘ کا استعمال کرسکتے ہیں وہاں پر آپ اردو میں ٹائپ کرکے اس کو انگلش میں ٹرانسلیٹ کرکے اپنے کسٹمر کو جواب دے سکتے ہیں ۔
تو اس لیے انگلش کا آنا بولنا یا لکھنا ضروری نہیں ہے ضروری ہے کہ آپ انگلش کو سمجھ سکیں اور آپ کے پاس کمیونیکیشن سکل ہے تو آپ انگریزوں کو بھی اپنے ہنر کا مرید بنا سکتے ہیں ۔
ویسے اگر آپ کو انگلش بالکل بھی نہیں آتی اور آپ فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس کیلئے میں آپ کو کہونگا کہ آپ اپنی لوکل مارکیٹ یعنی پاکستان میں ہی رہتے ہوئے لوگوں کو ٹارگٹ کریں اور پاکستانیوں کو ہی کام کرکے دیں ان کیساتھ تو آپ کو انگلش بولنے کی ضرورت نہیں ہے فری لانسنگ آپ پاکستان میں بھی کرسکتے ہیں یہاں پر بھی لوگوں کے کاروبار ہیں یہاں پر بھی لوگوں کو اپنے کاروبار کیلئے ڈیزائننگ، ویڈیو کمرشل اشتہار ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ سروس کی ضرورت ہے تو آپ پاکستانی کاروبار کو ٹارگٹ کرو اور ان کو اپنی سروس فراہم کرو ۔
فری لانسنگ میں کوئی بھی فکس کمائی نہیں ہے کہ آپ ماہانہ اتنے ہزار یا اتنے لاکھ کما لیں گے یہ ایک کاروبار ہے اور اس میں جتنا آپ محنت کریں گے جتنا آپ وقت دیں اتنا آپ زیادہ کمائی کریں گے ۔ آپ لوگوں کے دل کی تسلی کیلئے اگر ہم بات کریں تو کمائی اگر نہ ہونے کو ہوتو بالکل زیرو ہے یعنی آپ کچھ بھی نہیں کما سکتے لیکن کمائی شروع ہو جائے تو آپ ماہانہ 10 ہزار روپے ، 20 ہزار روپے ، 50 ہزار روپے ، 1 لاکھ روپے سے لے کر ماہانہ 5 لاکھ یا پھر 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے ماہانہ بھی کما سکتے ہیں جیسا کہ میں نے اوپر ہی بول دیا ہے کہ یہ آپ کا آن لائن کاروبار ہے اس میں کوئی فکس کمائی نہیں ہے یہاں سے آپ ماہانہ ہزاروں روپے بھی کما سکتے ہیں یا پھر ماہانہ لاکھوں روپے بھی کما سکتے ہیں یہ سب کچھ آپ کی محنت ، آپ کی سکلز اور سب سے اہم بات آپ کی قسمت (نصیب) کے اوپر منحصر کرتا ہے جتنا رزق اللہ نے آپ کے نصیب کا لکھا ہے اُتنا ہی آپ کو ملے گا ۔
جی ہاں بالکل فری لانسنگ موبائل سے کرسکتے ہیں ۔ فری لانسنگ کیلئے سکلز ہونی چاہیے اور اگر آپ آسانی سے موبائل سے کام کرکے اپنے کسٹمرز کو دے سکتے ہیں تو پھر موبائل سے فری لانسنگ کی جاسکتی ہے کوئی پابندی نہیں ہے لیکن اگر آپ پروفیشنل فری لانسنگ کی بات کریں جسے کہ دوسرے فری لانسرز کررہے ہیں تو اس کیلئے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ لے لیں تو بہتر ہے کیونکہ کچھ فیچرز یا آپشنز آپ کے موبائل فون میں پوری طرح آپ کو نہیں ملتے اس لئے آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ لے لیں گے تو بہتر ہوجائے اور جو کام آپ نے موبائل سے 1 گھنٹہ لگا کر کرنا ہے وہی کام آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ذریعے 10 سے 15 منٹ میں کرسکتے ہیں ۔
فری لانسنگ کیلئے یہ ضروری نہیں ہے اور کہیں پر بھی یہ شرط نہیں لکھی ہوئی کے فری لانسنگ کیلئے آپ کے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہونا ضروری ہے آپ کے پاس موبائل ہے تو آپ اللہ کا نام لے کر کام کا آغاز کریں لوگوں کو اپنی سروس فراہم کرنا شروع کریں جب آپ کمائی کر لیں گے پھر آپ اپنے لئے اچھا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ لے لینا۔
فری لانسنگ سے کمائی ہوئی رقم پاکستان میں آسانی کیساتھ وصول کی جاسکتی ہے یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ کا کسٹمر کہاں سے ہے مثال کے طور پر اگر آپ فائیور پر فری لانسنگ کررہے ہیں تو وہاں سے کمائی ہوئی رقم آپ اپنے پے اونیر کے ذریعے منگوا سکتے ہیں اور پے اونیر سے آپ اپنے پاکستانی بنک میں یا پھر اپنے جاز کیش اکاونٹ میں ٹرانسفر کرکے نکال سکتے ہیں ۔
اگر آپ کا کسٹمر پاکستانی ہے تو اس سے آپ چاہو تو کیش لے سکتے ہیں یا پھر جاز کیش ، ایزی پیسہ ، سادا پے ، نیا پے یا پھر بنک ٹرانسفر کروا سکتے ہیں ۔
دیکھیں سب سے مشکل کام ہے کمائی کرنا کمائی وصول کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔