آن لائن ارننگ کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور اس کی آج کے دور میں اشد ضرورت بھی ہے کیونکہ جس حساب سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اس لحاظ سے پاکستان میں زندگی گزارنا انتہائی مشکل بلکہ دشوار ہوتا جارہا ہے ۔ جہاں پر بجلی ، گیس ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہی پر ضروریاتِ زندگی میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہیں ۔
سبزیوں کے ریٹس ، پھلوں کے ریٹس ، گروسری ، دالیں ، چاول ، چینی ، کوکنگ گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
ایک نارمل گھرانے کے ماہانہ راشن کی بات کریں تو جو راشن آج سے کچھ سال کیا کچھ ماہ پہلے 5 سے 10 ہزار روپے کا آتا تھا وہی آج کل مہنگائی کی وجہ سے 20 سے 25 ہزار روپے کا آتا ہے ۔
جیسا کہ آپکو معلوم ہوگا کہ پاکستان میں ایوریج تنخواہ 15 سے 30ہزار روپے ملتی ہے تو ایسی صورت میں گھر کا راشن پورا کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے ۔ اور اس کے ساتھ اگر کوئی کرایہ کے گھر میں رہتا ہے تو اس کیلئے تو جینا انتہائی مشکل ہوچکا ہے ایسی صورت میں ایک عام انسان کوشش کرتا ہے کہ پارٹ ٹائم کوئی دوسری نوکری کر لی جائے تاکہ کچھ تو اخراجات میں کمی لائی جاسکے ، کیونکہ جتنی زیادہ انکم ہوگی اتنی ہی مشکلات کم ہونگی ۔
آج کل پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے نوکریاں بھی بہت کم ہوگئی ہیں جہاں پر لوگوں کو اپنے کاروبار کو چلانے کیلئے 10 لوگوں کی ضرورت پڑتی تھی وہیں پر اب 4 سے 5 لوگوں سے کام چلایا جارہا ہے تاکہ لاگت کم سے کم آئے ۔
خیر ایسی صورت میں اگر آپ کو لوکل مارکیٹ سے نوکری نہیں مل رہی تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب ڈیجیٹل کا دور ہے اور اس دور میں اب پوری دنیا میں لوگ گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن ارننگ کررہے ہیں ۔ آن لائن ارننگ کیلئے بے شمار طریقے ہیں جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے انٹرنیٹ کا استعمال کرکے کمائی کرسکتے ہیں ۔ اس کیلئے ضروری نہیں ہے کہ آپ کسی کے پاس جاکر ملازمت کریں آپ با آسانی گھر سے آن لائن کام کرکے ہی کمائی کرسکتے ہیں اور سب سے بڑی بات اس میں یہ ہے کہ آپ کی کمائی بھی امریکن ڈالرز میں ہوتی ہے جوکہ آج کل آپ کو معلوم ہوگا کہ پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے ایک ڈالر کی قیمت 283 روپے پاکستانی روپے سے بھی زائد ہے ۔
انٹرنیٹ سے آن لائن ارننگ کرنے کیلئے یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس اچھا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر ہو پھر ہی آپ آن لائن ارننگ کرسکتے ہیں ۔ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کیلئے اگر آپ کے پاس انڈرائیڈ موبائل فون موجود ہے تو یہ بھی کافی ہے کیونکہ بےشمار ایسے کام ہیں جو آپ اپنے موبائل کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
اگر آپ موبائل سے پیسے کمانے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے آپ کو یہ بھی جان لینا ضروری ہے کہ اگر آپ پروفیشنل کام کی بات کریں تو اس کیلئے آپ کے پاس لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کا ہونا ضروری ہے کیونکہ کچھ ایسے فیچرز یا آپشن ہوتے ہیں جوکہ آپ موبائل میں اچھے سے استعمال نہیں کرپاتے لیکن اگر ہم بات کریں کہ ہمارے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہے ہی نہیں تو پھر ؟ تو ایسی صورت میں آپ موبائل سے کام کا آغاز کرسکتے ہیں اور آن لائن ارننگ کرکے پیسے کما سکتے ہیں پھر بعد میں آپ اپنے لئے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ خرید سکتے ہیں ۔
آن لائن ارننگ کے مختلف طریقے ہیں جن میں سے کچھ نیچے درج ذیل ہیں
فری لانسنگ کر سکتے ہیں
یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں
بلاگنگ کرسکتے ہیں
ڈراپ شپنگ کرسکتے ہیں
ایفیلئیٹ مارکیٹنگ کرسکتے ہیں
ای کامرس آن لائن کاروبار کرسکتے ہیں
سی پی اے مارکیٹنگ کرسکتے ہیں
فاریکس ٹریڈنگ کرسکتے ہیں
یہ کچھ مشہور طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے آن لائن ارننگ کرسکتے ہیں ۔
اب بات آتی ہے کہ ان کی مدد سے پیسے کیسے کمائیں تو سب سے پہلے آپ کو ان تمام طریقوں میں سے کسی ایک طریقے کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہ جان لیں کہ یہ تمام طریقے موبائل کے ذریعے ، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر تینوں ڈیوائیسز کے ذریعے سرانجام دیئے جاسکتے ہیں ۔
اگر آپ کے پاس موبائل ہے تو بھی آپ اوپر بتائے ہوئے تمام کام کرکے گھر بیٹھے آن لائن ارننگ کرسکتے ہیں ۔
کسی ایک کام کا انتخاب کریں اور پھر اس کام کو مکمل طور پر مفت میں سیکھیں ۔ سیکھنے کی بات کریں تو آپ یہ تمام کورسز بالکل فری یوٹیوب سے جاکر سیکھ سکتے ہیں اور پھر گھر بیٹھے اپنا کام کرکے پیسے کما سکتے ہیں ، بلکہ اس کو یوں کہہ سکتے ہیں کہ گھر بیٹھے ڈالرز کما سکتے ہیں ۔
آن لائن ارننگ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے ڈیلی دھرتی کو روزانہ ضرور وزٹ کیا کریں اس پر ہم ان تمام طریقوں کے بارے میں تفصیل سے سیکھا رہے ہیں ۔
ایمازون کیا ہے ایمازون سے پیسے کمانے کے طریقے جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔