ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی طرف سے 20 مارچ 2023 سے دُنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین کا ٹو سٹیپ اتھینٹی کیشن فیچر مفت میں سے ختم کردیا گیا ہے ، اب ٹوئٹر بلیو ٹِک صارفین یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے ۔
اس فیچر کے تحت صارفین جب بھی اپنے اکاونٹ کو لاگ ان کرتے ہیں تب ان کو اپنے موبائل پر ایک او ٹی پی کوڈ ملتا ہے جسے اکاونٹ کو لاگ ان کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔
اس سیکیورٹی فیچر کے تحت ٹوئٹر اکاونٹس کو محفوظ سمجھا جاتا تھا کیوں کہ کوئی دوسرا شخص کسی کے بھی اکاونٹ تک تب تک رسائی حاصل نہیں لے سکتا تھا جب تک کہ اس کے پاس اُس صارف کا موبائل موجود نہ ہو۔
ٹوئٹر کمپنی نے مذکورہ ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن فیچر کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بند کردیا ہے اور 20 مارچ سے دُنیا بھر کے کروڑوں ٹوئٹر صارفین کو اس فیچر سے محروم کر دیا ہے
لیکن ٹو فیکٹر ایتھینٹی کیشن والا فیچر ٹوئٹر کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لئے موجود ہوگا اور انہیں اپنے اکاونٹ کو لاگ ان کرتے ہوئے ایس ایم ایس کوڈ موصول ہوا کرے گا۔
مفت میں ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین اپنے اکاونٹ کو محفوظ کرنے کیلئے ٹوئٹر کی سیٹنگ میں جاکر روایتی طریقہ سے اپنے اکاونٹ کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔ صارفین ٹوئٹر اکاونٹ کی سیٹنگ میں جاکر پرائیویسی اور سیکیورٹی کے آپشن میں جاکر اکاونٹ کو محفوظ کرنے کیلئے مختلف آپشن استعمال کرسکتے ہیں ۔
ایسی صورتحال میں مفت ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے دیئے گئے دونوں آپشنز کو اکاونٹس کی سیکیورٹی کیلئے بیکار سمجھا جارہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اس سے اکاونٹس محفوظ نہیں ہوں گے اور ان کے ہیک ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔